سعودی عرب سے آنے والا ہندوستانی شہری کورونا سے ہلاک
Mar ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
ہندوستان میں 75 افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور اس ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے گلبرگہ میں گزشتہ دنوں 76 سالہ قاضی محمد حسین صدیقی کی موت ہوئی تھی۔ قاضی محمد حسین صدیقی 29 فروری کو سعودی عرب سے لوٹے تھے۔ انتقال سے قبل ان کے خون کے نمونے لیے گئے تھے اور لیب نے رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی۔
حمد حسین صدیقی کے اہل خانہ سمیت 43 افراد کو ابھی بھی آئسولیٹڈ رکھا گی اہے۔ گلبرگہ ڈی سی بی شرت نے کی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے ملک میں پہلی موت ہوئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کے 14 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ، متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 75 افراد میں سے 17 غیر ملکی شہری ہیں جن میں 16 اطالوی ہیں۔