Mar ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مجرم تختہ دار پر

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں 2012 کے دوران چلتی بس میں طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق چاروں مجرم آج صبح سات سال بعد انجام کو پہنچ گئے اور انہیں تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی۔

اکشے ٹھاکر، ونے شرما، پون گپتا اور مکیش سنگھ کو 2013 میں دہلی کی ایک عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، میڈیکل کی طالبہ نربھیا کی والدہ کا کہنا ہے کہ درندوں کو پھانسی دے دی گئی، وہ بیٹی کو انصاف ملنے پر خوش ہیں۔

دوسری جانب قومی خواتین کمیشن (این سی ڈبلیو ) کی سربراہ ریکھا شرما نے ملک کو دہلا دینے والے نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے کے چاروں مجرموں کو جمعے کو پھانسی کی سزا دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ سزا اور پہلے دی جانی چاہئے تھی ۔

ٹیگس