ہندوستان میں گیس کا اخراج 8 ہلاک، سیکڑوں متاثر
گیس کے اخراج سے ہونے والی ہلاکتوں پر ہندوستان کے وزیر اعظم مودی نے مرکزی وزارت داخلہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں سے گفتگو کی۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں واقع وشاکھا پٹنم( Visakhapatnam andhra pradesh)کے آر آر وینکٹ پورم(RR Venkatapuram) گاؤں میں ایل جی پالیمرانڈسٹری میں زہریلی گیس لیک ہو نے سے آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے ساتھ نیز بیہوش ہوچکے بچوں اور لوگوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ موقع پر پولیس فائربریگیڈ اور ایمبولینس پہنچ چکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سیکڑوں لوگ اب تک اس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 8 کی موت ہوئی ہے۔
گیس کے اخراج کا اثر پانچ کلو میٹر کے دائرے میں دیکھا جارہا ہے ۔
ہندوستان کے وزیراعظم مودی نے اے پی کے وشاکھاپٹنم کے کمیکل پلانٹ میں گیس کے اخراج کے واقعہ پر مرکزی وزارت داخلہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں کو صورتحال پر نگاہ رکھنے، مریضوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے اور کڑی نگرانی کی ہدایات دی ہیں۔