ہندوستان میں کورونا سے متعلق بدترین دن 331 ہلاکتیں
Jun ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
ہندوستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 331 اموات ہوئیں ۔
ہندوستانی میڈیا نے منگل کو صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 266598 ہوگئی ہے، جن میں 9987 نئے کیسز بھی شامل ہیں، جبکہ اس بیماری سے 7466 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ہندوستان میں کورونا وائرس سے 129215 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
اس وبا سے ہندوستان کی ریاست میں مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں 2553 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور109 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 88528 اور اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3169 ہوگئی ہے۔