Jun ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جھڑپ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں نے مسلح علیحدگی پسندوں کی ایک کمین گاہ کو مکمل طور پر تباہ کر دینے کا دعوی کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق سری نگر میں تعینات ہندوستان کے محکمہ دفاع کے ترجمان راجیش کالیا نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ مسلح علیحدگی پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر منگل کی صبح فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے جوانوں پر مشتمل ایک دستہ سری نگر کے ہارون نگر علاقے میں روانہ کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی دستے کے سرچ آپریشن کے دوران مسلح علیحدگی پسندوں کی ایک کمین گاہ کا سراغ مل گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو اس کمین گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ملا ہے جس میں ہینڈ گرینیڈ، یو بی جی ایل، جی پی ایس اے کے میگزین اور دیگر اسلحے شامل ہیں۔

آخری اطلاع ملنے تک سیکورٹی دستوں کا آپریشن جاری تھا۔

ٹیگس