Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ڈیزل کی قیمتیں پھر بڑھیں

ہندوستان میں سات دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں ایک ہفتہ قبل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا جس کے سبب حکومت پر سخت تنقید کی جا رہی تھی اور حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے اس پر سخت احتجاج بھی کیا تھا۔ ایک ہفتے تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام رہنے کے بعد منگل کو ڈیزل کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی۔ 
ہندوستان میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی، انڈین آئل کارپوریشن کے حوالے سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں پچیس پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا اور منگل کو ڈیزل اسی روپے اٹھتر پیسے فی لیٹر فروخت ہوا البتہ پیٹرول کی قیمت ایک ہفتے سے اسّی روپے تینتالیس پیسے فی لیٹر پر باقی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا لیکن کولکتہ میں ڈیزل پچیس پیسے اضافے کے ساتھ پچھتر روپے نواسی پیسے فی لیٹر، ممبئی میں بائیس پیسے اضافے کے ساتھ اناسی روپے پانچ پیسے فی لیٹر اور چنئی میں انیس پیسے کے اضافے کے ساتھ ستتر روپے اکیانوے پیسے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ 

ٹیگس