Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • گاندھی خاندان سے وابستہ ٹرسٹ اور اداروں کے خلاف تحقیقات

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن اور اندر گاندھی میموریل ٹرسٹ میں مبینہ طورپر مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو مربوط کرنے کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے خبردی ہے کہ وزارت داخلہ نے گاندھی خاندان سے وابستہ تین ٹرسٹوں میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے - ہندوستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بدھ کو ایک ٹوئیٹ کے ذریعے یہ معلومات دیں انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن اور اندرا گاندھی اسمرتی ٹرسٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ ایکٹ ، انکم ٹیکس ایکٹ اور غیر ملکی تعاون ایکٹ وغیرہ کی مختلف قانونی دفعات کی خلاف ورزی کی تحقیقات کے لئے وزارت داخلہ نے ایک وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے -

مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی ان اداروں میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے تحت کانگریس پر حملہ آور ہورہی ہے واضح رہے کہ راجیوگاندھی فاؤنڈیشن کی سربراہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ہیں جبکہ اس فاؤنڈیشن کے ممبران میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی اور پی چدمبر جیسے بڑے کانگریسی رہنما شامل ہیں -

ٹیگس