ہندوستان میں کورونا کے حوالے سے بدترین دن، 33 ہزار مبتلا
ہندوستان میں کورونا کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ایک دن میں 32 ہزار سے زائد کورونا کیسز رکارڈ کئے گئے ہیں۔
ہندوستانی میڈیا نے آج جمعرات کے روز صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جا رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 32 ہزار 695 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 68 ہزار 876 ہو گئی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب ایک دن میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہوئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے ہلاکتوں میں بھی تیزی آئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے مزید 606 افراد کے ہلاک ہونے سے مجموعی طور پر کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 915 ہو گئی ہے تاہم کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 6 لاکھ 12 ہزار 815 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
درایں اثناء ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں واقع ڈسٹرکٹ جیل کمپلیکس بھی اب کورونا کی لپیٹ میں آ گیا ہے جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ جیل میں 100 قیدیوں سمیت 103 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
گزشتہ تین دنوں میں ان تازہ معاملات کی وجہ سے جیل میں موجود قیدیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ جیل انتظامیہ بھی افراتفری کی شکار ہو چکی ہے۔ اس سے قبل بھی جیل کی حفاظت پر معمور کچھ پولیس اہلکار کورونا کی لپیٹ میں آ گئے تھے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ