Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا وائرس حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج

ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے تاہم اس وائرس میں مبتلا افراد کے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی اب بڑھتی جا رہی ہے

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے اٹھائیس ہزار سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں، جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ ترپن ہزار ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں پہلی بار ایک دن میں اٹھائیس ہزار چار سو بہتّر افراد صحتمند ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے سینتیس ہزار سات سو چوبیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر گیارہ لاکھ ترانوے ہزار ہوگئی ہے۔ ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری کئے جانے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سینتیس ہزار سات سو چوبیس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد گیارہ لاکھ بیانوے ہزار نو سو پندرہ ہو گئی جبکہ مزید چھے سو اڑتالیس نئی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر اٹھائیس ہزار ست سو بتیس ہو گئی جبکہ اس وقت ہندوستان میں کورونا وائرس کے چار لاکھ گیارہ ہزار ایک سو تینتیس کیسز فعال ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

 

ٹیگس