ہندوستان میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری
ہندوستان میں عالمی وبا کورونا کے قہر کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 916 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
ہندوستانی میڈیا نےمرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے آج ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 48 ہزار 916 نئے معاملات سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر13 لاکھ 36 ہزار861 ہوگئی ہےجبکہ 757 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 31 ہزار358 ہوگئی ہے۔ تاہم اس دوران کورونا انفیکشن سے32 ہزار 223 مریضوں کی صحت یابی کے بعد یہ تعداد 8 لاکھ 49 ہزار 432 ہوگئی ہے ۔
ہندوستان میں ریاست مہاراشٹر بدستور کورونا سے متاثرین اور اموات میں پہلے نمبر پر چل رہی ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے نو ہزار چھے سو پندرہ نئے مریضوں اور دو سو اٹھہتر نئی اموات کا اندراج کیا گیا جس کے بعد اس ریاست میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ ستاون ہزار ایک سو سترہ اور مرنے والوں کی تعداد تیرہ ہزار ایک سو بتیس ہو گئی ۔
اس دوران انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے بتایا ہے کہ ملک میں پہلی بار ایک دن میں چار لاکھ بیس ہزار آٹھ سو اٹھانوے کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی گئی ۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 59 لاکھ 45 ہزار 37 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 42 ہزار 775 ہو گئیں جبکہ 97 لاکھ 42 ہزار 879 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link