Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ایک دن میں 57 ہزار کورونا میں مبتلا

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے بیچ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار سے بھی زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا نے آج ہفتہ کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمارکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے57 ہزار117 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد16 لاکھ 95 ہزار988 ہوگئی ہے جبکہ 764 افراد کی موت سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 36 ہزار511 ہو گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار569 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں جس سے صحت مند افراد کی کل تعداد10 لاکھ 94 ہزار374 ہوگئی ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس