ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر،ایکٹیو کیسز کی تعداد پانچ لاکھ اناسی ہزار تین سو ستاون
ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد پانچ لاکھ اناسی ہزار تین سو ستاون تک پہنچ گئی ہے۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چالیس ہزار پانچ سو چوہتر مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد گیارہ لاکھ چھیاسی ہزار دو سو تین ہوگئی ہے جبکہ سات سو اکہتر افراد کی موت کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد اڑتیس ہزار ایک سو پینتیس تک پہنچ گئی ہے۔
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور اس ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو سو سات مریض جان کی بازی ہار گئے اور یوں اس ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد پندرہ ہزار پانچ سو چھہتر ہوگئی جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں نوہزار نو سو چھبیس افراد صحتیاب ہوئے اور یوں صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ چھہتر ہزار آٹھ سو نو ہوگئی ہے ۔جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار تین سو اکہتر نئے مریضوں کا اندارج ہوا اور ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد دوہزار چار سو چھیانوے ہوگئی جبکہ اس ریاست میں اب تک مجموعی طور پر پانچ لاکھ ستتر ہزار دو سو اٹھاون افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں ۔ ہندوستان میں کورونا وائرس سے بیمار ہونے والوں کی شرح اس وقت دواعشاریہ ایک دو فیصدی ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b