ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پانچ اگست کو ریاست میں یوم سوگ منانے کا اعلان
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے پانچ اگست کو ریاست میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
سرینگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی ہند نواز سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں مرکزی حکومت کے پانچ اگست دو ہزار انیس کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے بارے میں آئین ہند کی دفعہ تین سو ستر اور پینتس اے کی تنسیخ کو مرتے دم تک قبول نہیں کرسکتے ۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ کشمیری عوام کو انصاف دلانے کے لئے کسی بھی حدتک جانے پر تیار ہیں ۔
انھوں نے کشمیر نیوز سروس سے اپنے تفصیلی انٹرویو میں نیشنل کانفرنس کے خلاف بعض حلقوں کے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہ یہ جماعت دفعہ تین سو ستر کے خاتمے کے تعلق سے خاموش ہے، کہا کہ انھوں نے پانچ اگست کے نئی دہلی حکومت کے فیصلے کو قبول کیا ہے نہ کبھی قبول کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ کشمیر کی حیثیت کی بحالی کے لئے سمجھداری کے ساتھ لڑائی لڑیں گے ۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b