Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ

کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان فائرنگ کی خبر ہے۔

رپورٹوں کے مطابق کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح پاکستان اور ہندوستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا لیکن کسی طرف کے جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا یہ تبادلہ کشمیر لائن آف کنٹرول کے علاقے پونچھ میں منگل کی صبح ہوا ہے۔
ہندوستانی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دونوں طرف کے فوجیوں کے درمیان پونچھ کے کرشنا گاٹھی اور منکوٹ سیکٹروں پر گولہ باری ہوئی ہے۔ انھوں نے پاکستانی فوج پر گولہ باری شروع کرنے کا الزام لگایا اور ہندوستان کی گولہ باری کو جوابی قرار دیا ۔
قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اکثر و بیشتر ہوتا رہتا ہے اور دونوں ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کرنے کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس