Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • ممبئی میں مانسون بارشوں کی شدت، پچاس سال کا ریکارڈ ٹوٹا

ممبئی میں مانسون بارشوں کی شدت نے گزشتہ پچاس سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ہندوستان کے صنعتی دارالحکومت ممبئی میں تین دن سے جاری شدید بارش نے معمول کی زندگی مفلوج کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارش کے پانی نےجنوبی ممبئی کے متمول علاقوں میں بھی لوگوں کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں پہاڑی سڑک کھسکنے اور چٹانیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ 
اس رپورٹ کے مطابق تین دن سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے شہر میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ ممبئی میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے پہلی بار چرچ گیٹ، میرن لائنس ، میرن ڈرائیو، کالبادیوی، ڈونگری ، بائیکلہ اور دادر سمیت بہت سے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ ممبئی کی لائف لائن لوکل ٹرین سروس بھی پٹریوں پر پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے اور مختلف لائنوں پر لوکل ٹرینوں کی آمد ورفت بند کردی گئی ہے۔ 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس