پروفیسر اپوروا نند کی حمایت
ہندوستان اور بیرون ملک کی ایک ہزار سے زائد اہم شخصیات اور دانشوروں نے دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروا نند کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا ہے۔
ہندوستان کی سرکاری نیوز ایجنسی یو این آئی کے مطابق ملک اور بیرون ملک کے ایک ہزار سے زائد اساتذہ ، دانشوروں، صحافیوں، قلمکاروں اور طلبا تنظیموں کے اراکین نے، ہندوستان کے معروف صحافی اور دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروا نند کے ساتھ یک جہتی کا اعلان اور دہلی کے گزشتہ فسادات کے سلسلے میں ان سے پوچھ کچھ کئے جانے اور ان کا موبائل ضبط کئے جانے کی مذمت کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی دہلی ، جواہر لال نہرو ، جادو پور ، کولکتہ ، اشوکا للت نرائن میتھلا اور امبیڈکر یونیورسٹیوں کے علاوہ امریکا کی پرنسٹن مینے سوٹا، کارنیل ایریزونا اور میسا چوسٹس کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، طلبا یونینوں کے اراکین، اور ہندوستان نیز مغربی ملکوں کے ممتاز صحافیوں اور فلم نیز آرٹس کی دنیا سے وابستہ افراد سمیت ایک ہزار تین سو سینتس سرکردہ عالمی شخصیات نے پروفیسر اپوروا نند کی حمایت میں مشترکہ بیان جاری کیا ہے ۔ اس بیان پر متعدد عوامی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی دستخط کئے ہیں ۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b