Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے نئے گورنر نے حلف اٹھالیا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے لیفٹینینٹ گورنر نے ریاست کے عوام کے ساتھ راست بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سرینگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے نئے لیفٹینینٹ گورنر منوج سنہا نے جمعے کو اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ انھوں نے حلف برداری کی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنے آئینی اختیارات سے کسی امتیاز کے بغیر ریاست کی بھلائی اور ترقی کے لئے کام لیں گے۔منوج سنہا نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کا کوئی مخصوص ایجنڈا نہیں ہے، وہ کسی کے ساتھ امتیاز نہیں کریں گے بلکہ آئین ہند کے مطابق کام کریں گے جو ان کی نظر گیتا کی حیثیت رکھتا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتطام کشمیر کے نئے لیفٹینینٹ گورنر نے پانچ اگست دو ہزار انیس کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کا دفاع کرتے ہوئے دعوی کیا کہ نئی دہلی حکومت کے اس اقدام سے جموں و کشمیر بقول ان کے مین اسٹریم میں شامل ہوا اور ترقی کرے گا۔انھوں نے یہ دعوی ایسی حالت میں کیا ہے کہ نئی دہلی کے اس اقدام کو ریاست کی ہند نواز سیاسی جماعتوں حتی ان سیاسی پارٹیوں اور رہنماؤں نے بھی مسترد کردیا ہے جو بھارتی جنتا پارٹی کے قریبی ترین اتحادی سمجھے جاتے تھے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس