Aug ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان، سابق صدر کے اہل خانہ نے انکے انتقال کی تردید کی

ہندوستان کے سابق صدر پرنب مکھرجی کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی افواہ پر شدید رد عمل دکھاتے ہوئے ملکی میڈیا کو جھوٹ کی فیکٹری قرار دیا۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق سابق صدر پرنب مکھرجی کے بیٹے نے کہا ہے کہ انکے والد کے انتقال کی خبر ایک افواہ اور جھوٹی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سابق صدر پرنب مکھرجی کورونا میں مبتلا ہیں اور دہلی کے فوجی اسپتال میں ان کا علاج ہو رہا ہے۔ ان کے دماغ سے خون کا لختہ ہٹانے کے لئے پیر کو ایمرجنسی آپریشن بھی کیا گیا تھا۔ اسپتال کے ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ پرنب مکھرجی زندہ ہیں لیکن ان کی حالت تشویشناک ہے۔
پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے سوشل میڈیا پر بعض نامور صحافیوں کی طرف سے سابق صدر کے انتقال کی افواہ پھیلائے جانے پر کافی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان افواہوں سے پتہ چلتا ہے کہ میڈیا ملک میں جھوٹ کی فیکٹری بن گیا ہے۔

 

 

ٹیگس