Aug ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۴ Asia/Tehran

ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو میں کانگریس پارٹی کے رہنما کے رشتہ دار  کی توہین رسالت پر مبنی پوسٹ سے جہاں شہر میں پر تشدد مظاہرے ہوئے وہیں اس پر پاکستان سمیت متعدد ممالک نے اعتراض کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلے پر ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذریعے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت ریکارڈ کرائی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام مخالف پوسٹ سے مسلمانوں نے جذبے مجروح ہوئے ہیں اور یہ ہندوستان میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں کو نشانہ بنائے جانے کی مثال ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں فسادات کی آگ تب بھڑکی جب کانگریس کے رکن اسمبلی کے ایک رشتے دار نے رسول اسلام کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ایک توہین آمیز پوسٹ فیس بک پر شائع کی۔

مقامی مسلمانوں نے ملزم کی فوری گرفتاری اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے علاقے کے پولیس تھانے میں درخواست دی تاہم پولیس نے اُس پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔

ٹیگس