ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر اقوام متحدہ کی کڑی نکتہ چینی
Aug ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف نسلی امتیاز برتنے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش نے ہندوستان میں کورونا وائرس کی آڑ میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعلی حکام کی جانب سے مسلمانوں کو نسلی امتیاز اور منافرت کا نشانہ بنانے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی حکمران جماعت اور حکومت کا حامی میڈیا مسلمانوں کو کورونا وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو کورونا وائرس کے خوف کے نام پر طبی سہولتوں سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انتہا پسند ہندووں کی جانب سے مسلمانوں کے مخالف اقدامات کے خلاف اس ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا ہے۔