Aug ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستانی سپریم کورٹ کی مرکزی حکومت پر برہمی

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران میں شدت کا ذمہ دار مرکزی حکومت کو قراردیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان کی سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ نے ایک سماعت کے دوران کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعے کئے گئے طویل لاک ڈاؤن کے باعث ہی معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے-

سپریم کورٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت کو صرف کاروبار کے بارے میں ہی نہیں سوچنا چاہئے بلکہ عوام کے مفادات کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے-

سپریم کورٹ نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت اب تک آر بی آئی کے پیچھے ہی چھپتی رہی ہے اور اسے یہ جان لینا چاہئے کہ وہ ہمیشہ ریزرو بینک آف انڈیا کی آڑ میں نہیں چھپ سکتی- سپریم کورٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پاس ڈیزاسٹر منیجمینٹ ایکٹ کے تحت کئی طاقتیں اور وسائل ہیں اور حکومت کو اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہئے-

ٹیگس