Aug ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • سری نگر میں آٹھ محرم کا جلوس نکالنے کی کوشش, درجنوں نوجوان گرفتار

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کےصدر مقام سری نگر میں گذشتہ تینتیس برس سے آٹھ محرم کے مرکزی جلوس عزا پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نوجوان عزاداروں نے جمعہ کو جلوس عزا نکالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے طاقت کا استعمال کر کے اسے ناکام بنا دیا۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اگرچہ آٹھ محرم کے مرکزی جلوس عزا پر گزشتہ تینتیس برسوں سے پابندی عائد ہے اس کے باوجود جمعے کو سری نگر کے باٹمالو علاقے میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے جلوس عزا نکالنے کی کوشش کی لیکن پولیس اور سکیورٹی فورسز نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

 اس موقع پر پولیس اور سیکورٹی اہلکار درجنوں عزادار نوجوانوں کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کرکے لے گئے۔ پولیس اور سکیورٹی فورس کے اس اقدام پر کشمیر کی سبھی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کشمیر؛ عزاداروں کے خلاف طاقت کے استعمال اور گرفتاریوں کی مذمت

واضح رہے کہ وادی کے بعض شہروں میں جلوس عزا کے دوران نوجوانوں نے حکومت ہند کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے تھے جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے کورونا کا بہانہ بنا کر سبھی چھوٹے بڑے جلوسہائے عزا پر پابندی لگا دی ہے۔ خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وادی میں جلوس عزا کے دوران گرفتار کئے گئے بعض نوجوانوں پر ملک سےغداری کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے اور اسی قانون کے تحت کے ان کے خلاف کارروائی کی بات کی جارہی ہے۔

ٹیگس