ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پانچ سرکاری زبانیں
Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پانچ سرکاری زبانیں ہوں گی۔
ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق نئی دہلی میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد ہندوستان کے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاویڈیکر نے صحافیوں کو بتایا کہ کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی کہ جموں و کشمیر میں پانچ زبانوں کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں سرکاری زبانوں کا ایک الگ محکمہ بھی قائم کیا جائے گا۔
ہندوستان کے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاویڈیکر نے صحافیوں کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں جن پانچ زبانوں کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں، ہندی ، اردو، کشمیری اور ڈوگری کے ساتھ ہی انگریزی بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلےمیں پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔