Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیر دفاع کا اہم دورۂ ایران

ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اپنا دورۂ روس مکمل کر کے ماسکو سے تہران کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق راجناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ وہ ماسکو سے تہران کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ اپنے دورۂ تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر امیر حاتمی سے ملاقات اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ ہندوستان کے وزیر دفاع نے اپنے دورۂ ماسکو میں چین کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔ ہندوستانی وزارت دفاع نے سنیچر کے روز بتایا کہ چین اور ہندوستان، سرحدی کشیدگي کو کم کرنے کے لیے متفق ہوئے ہیں۔

رویٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور چین کے وزرائے دفاع کی ملاقات کے بعد ہندوستانی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فریقین اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ دونوں میں سے کسی کو بھی ایسا کوئي اقدام نہیں کرنا چاہیے جس سے حالات پیچیدہ ہوں یا سرحدی علاقوں میں کشیدگي میں اضافہ ہو۔

ٹیگس