Sep ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر دفاع سے ملاقات مثبت رہی: ہندوستانی وزیر دفاع

راج نات سنگھ اوربریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں اور افغانستان میں امن و استحکام سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کے ساتھ ملاقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی تعمیری اور مثبت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی سے ملاقات بہت ہی مثبت اور نتیجہ خیز رہی جس میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

در ایں اثناء ہندوستان کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں کہا کہ راج ناتھ سنگھ اوربریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں اور افغانستان میں امن و استحکام سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستان اور ایران کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات کے علاوہ تاریخی ، ثقافتی ، لسانی اور تہذیبی تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر دفاع نے ماسکو کے دورے سے واپسی پر تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے ایرانی ہم منصب جنرل حاتمی سے ملاقات کی۔

کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے یہ کسی اعلی ہندوستانی عہدے دار کا پہلا دورہ ایران ہے.

ٹیگس