Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۰:۳۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا پالیسیوں پر کانگریس نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا

ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے ایک بار پھر حکومت کی کورونا پالیسی پر سخت تنقید کی ہے۔

ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں کانگریس پارٹی کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے شروع میں ہی پورے ملک میں نافذ کئے جانے والے لاک ڈاؤن کے فائدے اور نقصان کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔

انہوں نے بدھ کو ایوان میں کورونا وائرس پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں کورونا وبا کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن سے پورا ملک حیران رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر لاک ڈاؤن سے کتنا فائدہ ہوا اور کتنا نقصان، اس کی اطلاع ایوان کو دی جائے۔

آنند شرما کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے پہلے ضروی تیاری نہیں کی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ضروری تیاری ہوتی اور ریاستوں کے ساتھ مشاورت سے یہ کام کیا جاتا تو بقول ان کے گاؤں میں کورونا نہ پہنچتا۔ کانگریس پارٹی رہنما نے کہا کورونا کی وبا نے ملک کے محکمہ صحت کی کمزوریوں کو بھی اجاگر کر دیا ہے۔

ٹیگس