Oct ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں 2 عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے ژنی گام میں ہونے والے ایک شبانہ مسلح تصادم میں دو عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کولگام کے ژنی گام میں پولیس، فوج کی ایک راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

ان جھڑپوں کے بعد انتظامیہ نے ضلع کولگام میں موبائل انٹرنیٹ سروس منقطع کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔

خبر کی مزید تفصیلات ابھی موصول نہیں ہو پائی ہیں۔

ٹیگس