کشمیر: 24 گھنٹے میں، 5 عسکریت پسند جاں بحق
Oct ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
ہندوستان کے زیرانتظام جنوبی کشمیر کے علاقوں پلوامہ اور شوپیاں میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
ہندوستانی فورسز نے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی وجہ سے عوامی رد عمل کے خطرے کے پیش نظرعلاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس منقطع کردی ہے۔