Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستانی ایجنسی کے کشمیر میں چھاپے

ہندوستان کی قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے بدھ کو وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان چھاپوں میں این آئی اے نے پولیس اور سی آر پی ایف کی معاونت بھی حاصل کی۔ اس رپورٹ کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نے پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں کے ساتھ دس الگ الگ مقامات پر چھاپے مارے ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق این آئی اے نے سرینگر کی پریس کالونی میں انگریزی روزنامے گریٹر کشمیر کے دفتر اور تین صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارے ۔
ہندوستان کی قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے اسی طرح انسانی حقوق کے معروف کارکن خرم پرویز کی رہائشگاہ اور تین غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر اور ضلع بانڈی پورہ میں حریت رہنما محمد یوسف صوفی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔
آخری اطلاع ملنے تک ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں این آئی اے کے چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔

ٹیگس