Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • کشمیری رہنما ہفتہ وحدت کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد نظر بند

انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا حسن کو دوبارہ گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کو آج پیر کے روز ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا گیا۔ ا

ن کی نظر بندی 14 ماہ بعد 2 اکتوبر کو ختم کردی گئی تھی۔ جس کے بعد سے انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کیں اور وہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہفتہ وحدت کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مختلف تقاریب میں شرکت کر رہے تھے اور اتوار کے روز انہوں نے ماگام کے یاگی پورہ علاقے میں بھی ہفتہ وحدت کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی تھی جس کے بعد ہندوستان کی حکومت نے انہیں ایک بار پھر نظر بند کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت کئی کشمیری رہنما گزشتہ سال سے نظر بند یا گرفتار ہیں۔

ٹیگس