Jan ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان، مزید ۱۵ ہزار سے زائد کورونا میں مبتلا

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات کے گھٹتے بڑھتے ہوئے تسلسل میں گزشتہ گیارہ دنوں میں یومیہ معاملات پندرہ سے سولہ ہزار کے قریب آرہے ہیں جبکہ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ اور سرگرم معاملوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح ہندوستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے پندرہ ہزار دو سو تیئس نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھے لاکھ دس ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

گزشتہ گیارہ دنوں سے یومیہ معاملے پندرہ سے سولہ ہزار کے قریب برقرار ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انیس ہزار چھے سو پینسٹھ مریض صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ پینسٹھ ہزار سات سو چھے اور فعال معاملات میں چار ہزار آٹھ سو ترانوے کی کمی ہونے سے یہ معاملات ایک لاکھ بانوے ہزار تین سو آٹھ رہ گئے۔

اسی دوران ایک سو اکیاون مریض فوت ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ باون ہزارآٹھ سو انہتر ہوگئی۔ ملک میں ریکوری کی شرح بڑھ کر چھیانوے اعشاریہ ساتھ پانچ فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح کم ہوکر ایک اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح اس وقت ایک اعشاریہ چار چار فیصد ہے۔

 

 

ٹیگس