Feb ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • حکومت کی نیت سے زیادہ کاشتکاروں کے ارادے مضبوط ہیں: راکیش ٹیکیٹ

ہندوستان میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ہندوستان میں یوم جمہوریہ کو نئی دہلی میں لال قلعہ پر پرچم لہرانے کے بعد کسانوں کی تحریک کے حوالے سے مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کی جانے لگی تھی تاہم اب چند روز گذرجانے کے بعد تحریک پھر سے منظم ہو رہی ہے اورراجستھان میں کسانوں نے بڑے بڑے جلسے منعقد کئے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کھڑی فصل کو آگ لگا دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ 40 لاکھ ٹریکٹر پھر دہلی لے کر جائیں گے۔ حکومت کی نیت سے زیادہ کاشتکاروں کے ارادے مضبوط ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں کسانوں کا احتجاج اگست سے جاری ہے، کسان رہنماوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کے معاشی حقوق چھین کر صنعتکاروں کو نوازنا چاہتی ہے۔

ٹیگس