ہندوستان میں کورونا میں تشویشناک اضافہ
ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق اس ملک میں کورونا کے یومیہ مریضوں کی تعداد میں تیزرفتار اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے باسٹھ ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ۔
یہ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہونے کے بعد کی کورونا کے مریضوں کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔اس سے پہلے جمعے کو اٹھاون ہزار، آٹھ سو چھیاسی ، جمعرات کو ترپن ہزار چار سو چھہتر بدھ کو سینتالیس ہزار دوسو باسٹھ اور منگل کو چالیس ہزار سات سو پندرہ نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا تھا۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید دو سو اکیانوے افراد ہلاک ہوئے ۔ اس دوران تیس ہزار تین سو چھیاسی کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔
ہندوستانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں پانچ کروڑ، اکیاسی لاکھ، سات سو تہتر افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔