May ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

ہندوستان کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی اور کولکتہ میں پیٹرول کی قیمت پہلی بار بانوے روپے فی لیٹر سے عبور کرگئی ۔

ہندوستان کی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں بدھ کو پیٹرول بانوے روپے پانچ پیسے فی لیٹر اور ڈیزل بیاسی روپے اکسٹھ پیسے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔

اس رپورٹ کے مطابق ممبئی میں پیٹرول اٹھانوے روپے فی لیٹر اور ڈیزل نوے روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

اسی کے ساتھ کولکتہ میں پیٹرول بانوے روپے سولہ پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پچاسی روپے پینتالیس پیسے فی لیٹر فروخت ہوا جبکہ چنئ میں بدھ کو پیٹرول کی قیمت ترانوے روپے چوراسی پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت ستاسی روپے انچاس پیسے فی لیٹر رہی ۔

ٹیگس