سمندری طوفان تاؤتے شدت اختیار کرگیا
سمندری طوفان تاؤتے شدت اختیا کرگیا ہے اور پاکستان وہندوستان کے محکمہ موسمیات نے چھٹا الرٹ جاری کردیا ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق تاؤتے شدید ترین سمندری طوفان بن چکا ہے اور اس کا رخ شمال مغرب کی جانب ہے تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی سنگین خطرہ نہیں ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے شہر ٹھٹہ، سجاول، میرپورخاص، سانگھڑ، بدین اور عمرکوٹ میں سترہ سے انیس مئی تک تیز ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار ساٹھ سے اسی کلومیٹر فی گھنٹے ہوسکتی ہے۔
ادھر ہندوستان میں تاؤتے طوفان گجرات کے ساحلوں کی جانب بڑھ رہا ہے اور پیر کی شام تک گجرات کے ساحلوں سے ٹکرائے گا طوفان اور ہواؤں کی رفتار ایک سو پچہتر کلومیٹر فی گھنٹہ تک بتائی جارہی ہے حکومت ہندوستان نے ساحلی علاقوں میں این ڈی آر ایف کی اناسی ٹیمیں تعینات کردی ہیں اس درمیان ہندوستان کےساحلی اور سمندری علاقوں میں اب تک اس طوفان کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک ہوچکےہیں