May ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ کورونا سے یومیہ چار ہزار اموات کا سلسلہ جاری

ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے لیکن یومیہ اموات بدستور چارہزار سے زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہیں۔

ہندوستانی وزارت صحت نے ہفتے کی صبح کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں جن کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چار ہزار ایک سو چورانوے مریض دو توڑ گئے۔ ہندوستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ پچانوے ہزار پانچ سو پچیس ہو چکی ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو لاکھ ستاون ہزار دو سو ننانوے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ۔ نئے اضافے کے بعد ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ باسٹھ لاکھ نواسی ہزار دو سو نوے ہو گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین لاکھ ستاون ہزار چھے سو تیس مریض شفایاب بھی ہوئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو کروڑ تیس لاکھ ستر ہزار تین سو پینسٹھ ہو گئی ہے۔ ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد انتیس لاکھ تیئس ہزار چار سو ہے۔

ٹیگس