May ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں رواں برس کے دوران پندرہ بار ایندھن کی قیمت میں اضافہ

ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں سنیچر کو بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چار مئی سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ہندوستان کی تیل کی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق سنیچر کو ممبئی میں پیٹرول پچیس پیسے فی لیٹر کے اضافے کے ساتھ سو روپے انیس پیسے فی لیٹر فروخت ہوا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان کے کسی بڑے شہر میں پیٹرول کی قیمت سو روپے فی لیٹر سے عبور کر گئی۔

 ممبئی میں ڈیزل کی قیمت بھی تیس پیسے کے اضافے کے ساتھ بانوے روپے سترہ پیسے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی میں بھی پیٹرول کی قیمت چھبیس پیسے کے اضافے کےساتھ ترانوے روپے چورانوے پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت ستائیس پیسے کے اضافے کے ساتھ چوراسی روپے فی لیٹر ہوگئی۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ قومی دارالحکومت دہلی میں چار مئی سے پیٹرول تین روپے چون پیسے اور ڈیزل چار روپے پندرہ پیسے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔

ٹیگس