May ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں سنیچر کو بھی کورونا کے یومیہ متاثرین کی تعداد میں کمی

ہندوستان میں سنیچر کو دوسرے دن بھی کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک لاکھ تہتر ہزار سات سو نوے نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا۔ نئے اضافے کے بعد ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ ستتر لاکھ انتس ہزار دو سو سینتالیس ہوگئی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں دو لاکھ چوراسی ہزار چھے سو ایک کورونا کے مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو کروڑ اکیاون لاکھ اٹھتر ہزار سے تجاوز کرگئی ۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین ہزار چھے سو سترہ کورونا کے مریض دم توڑ گئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ بائیس ہزار پانچ سو بارہ ہو گئی۔ ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق اس ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بائیس لاکھ اٹھائیس ہزار سات سو چوبیس ہے ۔

ٹیگس