Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی

ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی کی خبر ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو دس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہندوستان میں کورونا کے مزید دو ہزار سات سو پچانوے مریض جان کی بازی ہار گئے ۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہندوستان میں کورونا کے دو لاکھ پچپن ہزار دو سو ستاسی مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ اکیاسی لاکھ پچھتر ہزار چوالیس ہے جبکہ دو کروڑ انسٹھ لاکھ سینتالیس ہزار چھے سو انتس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کے اٹھارہ لاکھ پچانوے ہزار پانچ سو بیس رہ گئی ہے۔ ہندوستانی وزارت صحت کا دعوا ہے کہ اس ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح بانوے اعشاریہ صفر نو فیصد اور اموات کی شرح ایک اعشاریہ ایک آٹھ فیصد ہے۔

ٹیگس