Jun ۰۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان، ایک ماہ میں اٹھارویں بار ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ

ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے دباؤ کم کرنے کے لئے ریزرو بینک نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ٹیکس اور سر چارج کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے مرکزی بینک، ریزرو بینک آف انڈیا نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے لاگت بڑھ رہی ہے۔

آر آئی بی آئی نے کہا ہے کہ اس دباؤ کو کم کرنے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس اور سرچارج کم کرنے کے ساتھ ہی، ایکسائز ڈیوٹی، ٹیکس اور سرچارج کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمعے کو ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ممبئی میں پیٹرول چھبیس پیسے کے اضافے کے ساتھ سو روپے اٹھانوے پیسے فی لیٹر اور ڈیزل تیس پیسے کے اضافے کے ساتھ بانوے روپے ننانوے پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ دہلی میں جمعے کو پیٹرول کی قیمت میں ستائیس پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں اٹھائیس پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ۔ کولکتہ اور چنئی میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ ہندوستان میں گزشتہ چارمئی سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اٹھارہ بار اضافہ ہوچکا ہے۔

ٹیگس