کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات کے لحاظ سے ہندوستان پہلے نمبر پر
Jun ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں بدستور پہلے نمبر پر چل رہا ہے۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے بانوے ہزار پانچ سو چھیانوے نئے مریضوں اور دو ہزار دو سو انیس نئی اموات کا اندراج کیا گیا۔ ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ باسٹھ ہزار چھے سو چونسٹھ کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ نوے لاکھ اناسی ہزار انہتر ہوگئی ہے جن میں سے تین لاکھ ترپن ہزار پانچ سو اٹھائیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ بارہ لاکھ اکتیس ہزار چار سو پندرہ افراد زیر علاج ہیں اور دو کروڑ پچھتر لاکھ چار ہزار ایک سو چھبیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔