Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • ھندوستان میں کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد اگرچہ ایک لاکھ سے کم ریکارڈ کی گئی ہے لیکن اموات کی تعداد جمعے کو بھی تین ہزار سے زائد بتائی گئی ہے ۔

ہندوستانی وزارت صحت کےجمعے کے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا سے تین ہزار چار سو تین اموات ریکارڈ کی گئیں ۔ یہ تعداد اگرچہ جمعرات سے کم ہے لیکن اس بات کے پیش نظر تشویشناک ہے کہ ہندوستان میں کورونا سے یومیہ اموات تقریبا ایک ہفتے تک تین ہزار سے کم ریکارڈ کی گئی تھیں ۔
ہندوستان میں جمعے کو مسلسل چوتھے دن کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم ریکارڈ کی گئی ۔ ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اکیانوے ہزار سات سو دو نئے مریضوں کا اندراج ہوا۔ اس دوران ہندوستان میں ایک لاکھ چونتس ہزار پانچ سو اسّی کورونا کے مریض شفایاب ہوئے ۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد  دو کروڑ بانوے لاکھ چوہتر ہزار آٹھ سو تیئس ہے جن میں سے تین لاکھ ترسٹھ ہزار اناسی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، گیارہ لاکھ اکیس ہزار چھے سو اکہتر زیر علاج ہیں اور دو کروڑ ستتر لاکھ نوے ہزار تہتر افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

 

ٹیگس