Jun ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں منگل کو اپنی ریکارڈ سطح پر برقرار رہیں۔

ہندوستان کی آئل مارکیٹنگ انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق منگل کو بھی دہلی اور ہندستان کے دیگر چارو بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھی ہوئی ریکارڈ سطح پر برقرار رہیں گی ۔

اس رپورٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں منگل کو بھی پیٹرول چھیانوے روپے اکتالیس پیسے اور ڈیزل ستاسی روپے اٹھائیس پیسے فی لیٹر فروخت ہوا ۔

اس رپورٹ کے مطابق ممبئی میں پیٹرول ایک سو دو روپے اٹھاون پیسے، اور ڈیزل چورانوے روپے ستر پیسے، چنئی میں پیٹرول ستانوے روپے انہتر پیسے، ڈیزل اکیانوے روپے بانوے پیسے، اور کولکتہ میں پیٹرول چھیانوے روپے چونتس پیسے اور ڈیزل نوے روپے بارہ پیسے فی لیٹر کی بڑھی ہوئی ریکارڈ سطح کی قیمت پر برقرار رہا۔
یاد رہے کہ ہندوستان میں پیر کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا ۔
دوسری طرف کولکتہ سمیت ہندوستان اکثر بڑے شہروں میں منگل کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

ان مظاہروں میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں اور مختلف عوامی تنظیموں کے اراکین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس