Aug ۱۱, ۲۰۲۵ ۲۳:۱۷ Asia/Tehran
  • عراقی صدر کی ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات

آج بروز پیر، ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے عراقی صدرعبداللطیف جمال رشید سے بغداد میں ملاقات کی۔ عراقی صدر نے کہا کہ انکا ملک تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تعاون اور مثبت تعمیری پالیسی جاری رکھے گا۔

سحرنیوز/ایران: علی لاریجانی نے صدر عراق سے ملاقات سے قبل عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے بھی ملاقات کی۔

 لاریجانی کے دورہ عراق کی میزبانی عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کر رہے ہیں۔

عراقی وزیراعظم نے علی لاریجانی سے ملاقات میں ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں عراق کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

عراقی صدر نے ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات میں کہا کہ انکا ملک تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تعاون اور مثبت تعمیری پالیسی جاری رکھے گا۔

ٹیگس