Aug ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • غزہ پر قبضہ ، اس تنازعہ میں خوفناک باب ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کے فیصلے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے تنازعے میں ایک اور خوفناک باب کے آغاز کا خطرہ ہے، جس کے ممکنہ نتائج اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین سے ماوراء ہوں گے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے شعبہ سیاسی امور میں یورپ ، وسطی ایشیا اور لاطینی امریکہ کے لئے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل میروسلاوو جینکا نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ اطلاعات کے مطابق آٹھ اگست کو، اسرائیلی سیکورٹی کابینہ نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی تجویز کی منظوری دی ہے

اقوام متحدہ کے اہلکار نے زور دے کر کہا کہ یہ تنازعے کے خطرناک حد تک بڑھنے کی سمت ایک اور قدم ہے، اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکومت سات اکتوبر دوہزار پچیس تک غزہ شہر کے تمام شہری باشندوں کو نکالنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اقوام متحدہ کے عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اس وقت بھی غزہ میں ناقابل تصور انسانی تباہی کا سامنا ہے۔اگر ان منصوبوں پر عمل کیا جاتا ہے تو غزہ میں ایک اور تباہی کا امکان بہت زیادہ ہے جس کے اثرات پورے خطے پر پڑيں گے۔امدادی امور کے لئے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر اوچا کے ڈائریکٹر رمیش راجاسنگھم نے بھی جنیوا سے ویڈیو کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ گزشتہ بائيس مہینوں میں فلسطینیوں نے جو مصائب برداشت کیے ہیں وہ انتہائی سخت و دشوار ہیں۔ ہماری مشترکہ انسانیت کا مطالبہ ہے کہ اس المیے کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے-

انہوں نے کہا کہ مجھے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو بڑھانے کے فیصلے کے بعد، تنازعے کے طول پکڑنے اور مزید جانی نقصان پر گہری تشویش ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی صورتحال خوفناک ہے۔ سچ کہوں تو اسے بیان کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔امدادی امور کے لئے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر اوچا کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ہی قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ 

 

ٹیگس