Aug ۱۱, ۲۰۲۵ ۲۳:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران - عراق سیکورٹی میمورنڈم پر دستخط

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی اور عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے عراقی وزیر اعظم کی موجودگی میں ایران - عراق سیکورٹی میمورنڈم پر دستخط کئے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے عراق کے دورے کے موقع پر عراقی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے عراقی عوام کی بہادری اور سخاوت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا راستہ عراقیوں کی سخاوت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے کہا کہ بغداد ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحیت اور سیکورٹی کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گا۔

علی لاریجانی اور قاسم الاعرجی نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سیکیورٹی معاہدے کو نافذ کرنے کے طریقوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

عراقی قومی سلامتی کے مشیر نے عراقی حکومت کے مضبوط اور اصولی موقف پر زور دیا کہ وہ اپنے کسی بھی پڑوسی ملک پر جارحیت یا حملے کے مقصد سے کسی بھی حفاظتی خلاف ورزی کو روکنے کی کوشش کرینگے اور علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے عراقی سرزمین اور فضائی حدود کے استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔

علی لاریجانی عراق کے بعد لبنان کا دورہ کریں گے۔

ٹیگس