Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • مشہور ہندوستانی کھلاڑی ملکھا سنگھ اکیانوے برس کی عمر میں چل بسے

ہندوستان کے مشہور کھلاڑی ملکھا سنگھ اکیانوے برس کی عمر میں چل بسے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق فلائنگ سنگھ کے نام سے مشہور ملکھا سنگھ ، کورونا میں مبتلا تھے اور سنیچر کی صبح دم توڑ گئے۔ ان کی حالت جمعے کی رات سے ہی تشویشناک ہوگئی تھی۔

ہندوستان کے وزیر اعظم اور دیگر اعلی عہدیداروں سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے ملکھا سنگھ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ملکھا سنگھ نےانیس سو ساٹھ کے دولت مشترکہ کے کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ تیزرفتار دوڑ کی وجہ سے ملکھا سنگھ فلائنگ سنگھ کے نام سے مشہور تھے۔

 

ٹیگس