سستا تیل خریدنے کا خواہشمند ہندوستان پھر ایران کی طرف مائل ہوا
Jun ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
سستے تیل کے متلاشی ہندوستان کے وزیر برائے پیٹرولیئم نے ایران سے تیل خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ہندوستان کے وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے اوپک اجلاس سے قبل ایک بیان میں کہا کہ اوپک کے تیل کی بڑھتی قیمتوں کی بنا پر ان کے ملک میں ایران سے تیل خریدنے کی خواہش بڑھتی جا رہی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق دھرمیندر پردھان نے تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپک کے اجلاس سے ایک روز قبل اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک تیل برآمد کرنے والے ملکوں کو تیل کی قیمت نیچے لانے کی ترغیب دلانے کی کوشش کر رہا ہے اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کی بنا پر ہندوستان، ایران جیسے ملکوں سے تیل کی خریداری بڑھانے پر مجبور ہو جائے گا۔
تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپک کا آنلائن اجلاس جمعرات کو تشکیل پانے والا ہے۔