Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ گزشتہ 100 روز کے بعد  پہلی بار کورونا مریضوں کی اموات میں کمی

ہندوستان میں گزشتہ ایک سو ایک دن میں پہلی بار ایک دن میں کورونا سے پانچ سو کم اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ہندوستانی وزارت صحت کے جمعے کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے چارسو بیالیس افراد لقمہ اجل بنے ۔ ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق  چھے یہ اپریل کے بعد کورونا سے ایک دن میں مرنے والوں کی سب سے کم تعداد ہے ۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے اڑتیس ہزار نو سو انچاس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جبکہ اس دوران کورونا سے مزید چالیس ہزار چھبیس مریض شفایاب ہوئے ۔
ہندوستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ دس لاکھ چھبیس ہزار آٹھ سو انتیس ہوچکی ہے جن میں سے چار لاکھ بارہ ہزار پانچ سو اکتیس افراد موت کے منھ میں جاچکے ہیں، چار لاکھ تیس ہزار چار سو بائیس زیر علاج ہیں اور تین کروڑ ایک لاکھ تراسی ہزار آٹھ سو چھہتر افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

ٹیگس