Jul ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کی شدت برقرار

ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر کی بابت انتباہات کے دوران ایک دن میں اڑتیس ہزار سے زائد متاثرین اور پانچ سو سے زائد اموات کا اندراج کیا گیا۔

ہندوستانی وزارت صحت کے سنیچر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے اڑتیس ہزار اناسی نئے مریضوں اور پانچ سو ساٹھ نئی اموات کا اندراج کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے تینتالیس ہزار نو سو سولہ مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق اس ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین کروڑ دس لاکھ چونسٹھ ہزار نو سو آٹھ ہوگئی ہے، جن میں سے چار لاکھ تیرہ ہزار اکیانوے افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، چار لاکھ چوبیس ہزار پچیس افراد زیرعلاج ہیں اور تین کروڑ دو لاکھ ستائیس ہزار سات سو بانوے افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح ایک اعشاریہ تین چھے فیصد، اموات کی شرح ایک اعشاریہ تین تین فیصد اور شفایابی کی شرح ستانوے اعشاریہ تین ایک فیصد ہے۔

 

ٹیگس